چین سےکورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

11:32 PM, 24 Apr, 2021

اسلام آباد،چین سےکورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔پانچ لاکھ خوراکیں چین نے پاکستان کو تحفے کے طور پر دی ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے طیارے کے ذریعے پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں۔

گزشتہ دو روز کے اندر پاکستان میں چین سے 10 لاکھ ویکسین کی ڈوز پہنچ چکی ہے۔  ،جن میں 5 لاکھ سائنو ویک اور پانچ لاکھ سائنو فارم کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین سے خریدی گئی دس لاکھ سائنو فارم ویکسین کی ڈوزکل پاکستان پہنچیں گی ، دس لاکھ ڈوزلانےکے لیے اس وقت پاکستان ائیرلائن کا طیارہ چین میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مئی کے شروع میں چین سے مزید ویکسین پاکستان پہنچنےکی توقع ہے ،مئی کے شروع میں آنے والی ویکسین سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو بائیو ہے ۔

مزیدخبریں