ڈاکٹر ملک آصف بارا کی زیرنگرانی فری میڈیکل بیٹھک کا اہتمام کل کیا جائے گا

09:15 PM, 24 Apr, 2021

لاہور،ہنجروال میں ڈاکٹر ملک آصف بارا کی زیرنگرانی فری میڈیکل بیٹھک کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ فری میڈیکل بیٹھک 25 اپریل 2021 بروز اتوار کو ہوگی ۔ ٹوکن کا آغاز دوپہر تین بجکر پنتالیس منٹ پر ہوگا ۔بوجہ رمضان پہلے آنے والے پچاس مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا ۔ 

سینئر رجسٹرارجناح ہستپال اورکنسلٹنٹ فزیشن منصورہ ہسپتال ڈاکٹر ملک محمد آصف بار اکا کہنا ہے کہ فری میڈیکل بیٹھک کے انعقاد کا مقصد غریب ا ور مستحق افرادکو علاج کی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ 

یاد رہے کہ فری میڈیکل بیٹھک کا انعقاد رہائش گاہ ملک محمد اشرف بارا ، بارا سٹریٹ ہنجروال ملتان روڈلاہور پر ہوگا جس میں   تمام ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی ۔ 

مزیدخبریں