اسلام آباد ، وفاقی حکومت نے کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر کوروناٹیسٹنگ کی یومیہ شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور صوبوں سےکوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت بڑھا نے کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر متحرک ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کاکوروناٹیسٹنگ کی یومیہ شرح بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں سےکوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت میں اضافے کی اپیل کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانےکیلئےابتدائی کٹس وفاق فراہم کرےگا، اس سلسلے میں وفاق نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی ہدایت کردی ہے، وفاقی حکومت صوبوں کو کوروناٹیسٹنگ کٹس جلد فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے این ڈی ایم اےکو5لاکھ ٹیسٹ کٹس ریزرورکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق، صوبے پی پی ایز کی خریداری اپنے وسائل سے کرنے پر متفق ہے ، موجودہ صورتحال میں صوبے پی پی ایز کی خریداری خود کریں گے۔
گذشتہ روز پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی تھی۔
دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔
سربراہ این سی او سی نے کہا تھا کہ عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں، پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا تو خدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہو جائے گا۔