قونصل جنرل پاکستان کا امریکہ میں تیزاب گردی کا شکار متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطہ

02:07 PM, 24 Apr, 2021

اسلام آباد: امریکہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے  قونصل جنرل پاکستان کا رابطہ ہو اہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب پھینکنے  کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک میں قونصل جنرل پاکستان متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے ،نیو یارک کی مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے واقعہ کی وجوہات کے لئے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ امریکہ میں مقیم پاکسستانی نژاد طالبہ پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا تھا ، تیزاب گردی کی وجہ سے اس کے چہرہ جھلس چکا ہے اور طالبہ کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں