وہاڑی :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی زاہدنوازمروت کے حکم پرمنشیات فروش کی پشت پناہی کرنے پر اے ایس آئی قیصر عباس،سی آئی اے کانسٹیبل اعجازانوراورڈسمس شدہ سابقہ کانسٹیبل علی شان گرفتار اورمقدمہ درج کردیا ہے ۔
تفسیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوصدرسرکل وہاڑی افضل خان لودھی کواطلاع ملی کہ ریکارڈیافتہ منشیات فروش شکیل رحمانی جوکہ سابقہ چالان شدہ ھے کواے ایس آئی قیصرعباس نے گرفتارکیاتوسی آئی اے کانسٹیبل اعجازانوراور ڈسمس شدہ کانسٹیبل علی شان کے ذریعے30 ہزارروپے رشوت لیکرچھوڑدیاہے ۔
اطلاع پر معاملہ کی ابتدائی انکوائری عمل میں لائی گئی تودوران انکوائری الزامات درست ثابت ہونے پران کے خلاف تھانہ دانیوال میں فوری مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیاہے۔
ڈی ایس پی صدرافضل لودھی کاکہناہے کہ منشیات فروش اوران کی پشت پناہی قطعاًبرداشت نہیں کی جاسکتی جوبھی منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث پایاگیاچاھے وہ سرکاری ملازم ہویاعام شخص اس کیلئے معافی کی گنجائش نہیں ہے یہ لوگ معاشرہ کاناسورہیں ان کی وجہ سے نہ صرف کئی گھربربادہوچکے ہیں بلکہ نسلیں تباہ ہورہی ہیں عوام کے تعاون سے اس برائی کوجڑسے اکھاڑپھینکناہے۔