کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ،ملک میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ

کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ،ملک میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ
کیپشن: کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ،ملک میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ
سورس: file

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے دوران تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہونے پر ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک میں آکسیجن کی قلت ہوجائے گی اور بھارت جیسے حالات سے گزرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔

آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے  کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو اسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی طرح ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آکسیجن کی ملکی پیدوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔

آکسیجن پروڈیوسرز نے مزید کہا ہے کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔