حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح کم کردی

حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح کم کردی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے نیشنل سیونگ اسکیم سرٹیفیکٹ کے منافع کی شرح کم کردی، نئے ریٹ کا اطلاق 24 اپریل ے نئی سرمایہ کاری پر اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع کی شرح 1.86 فیصد کم کر کے نئی شرح 8.54 فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح بہبود اور پینشن سرٹیفیکٹ پر منافع کی شرح 1.92 فیصد کم  کر کے نئی شرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.60 فیصد کم  کر کے نئی شرح 7 فیصد کردی گئی ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع 3 فیصد کم کر کے نئی شرح 8 فیصد کردی گئی۔اسی طرح ریگیولر اِنکم سرٹیفیکٹ پر منافع کی شرح 2.28 فیصد کم  کر کے نئی شرح 8.28 فیصد کردی گئی