لاہور:سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے بے پناہ فرصت کے لمحات میسر آئے اور خاندان کے ساتھ بھرپور وقت گزررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر وقت سوچ بچار کرنی چاہیے اور انسان میں اپنا محاسبہ کرنے کی جرات ہونی چاہیے جس سے وہ درست راستے پر گامزن رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ انسان جو ذاتی تجربات سے سیکھتا ہے وہ اسے کتابوں سے نہیں مل سکتا ،میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ انسان کو کتابیں نہیں پڑھنی چاہئیں بلکہ تجربات کیلئے عملی زندگی ہی اس کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو دوسروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے بھی سبق سیکھتے ہیں اور ایسے لوگ بہت ذہین ہیں۔