ایران کی امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

11:57 AM, 24 Apr, 2020

ہران: ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی دھمکی کے جواب میں ایران نے بھی امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ امریکیوں پر واضح کرتے ہیں کہ ایران پرعزم اور سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ہر قسم کے ایکشن کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اگر ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچایا گیا تو جواب میں امریکی جہازوں اور فورسز کو نشانہ بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں بھیجا تھا۔ نور۔ ون نامی فوجی سیٹلائیٹ ٹو۔سٹیج کو راکٹ قاصد کے ذریعے بدھ کو ایران کے وسطی صحرائی علاقے میں بنائے گئے لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔ امریکہ نے اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ انہوں نے امریکی بحریہ سے کہا ہے کہ اگر کوئی ایرانی ’گن بوٹس‘ انہیں سمندر میں پریشان کریں تو وہ ایک یا سبھی کو تباہ کر دیں۔

مزیدخبریں