عامر خان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

11:52 PM, 24 Apr, 2019

نئی دہلی :بالی ووڈ سٹار  اداکار عامر خان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار عامر خان نے لوکل فلائٹ میں اکانومی کلاس میں سفر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ، عامر خان نے نیلی کیپ اور گلاسز کیساتھ اکانومی کلاس میں انٹری کی جس کے باعث مسافروں کی اکثریت ان کو پہچان نہ سکی ۔

لیکن ایک مداح نے ان کی تصویر حاصل کی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا،سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کے اکانومی کلاس میں سفر کو سادگی کی نئی مثال قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار عامر خان کی نئی فلم جوکہ سکھ برادری پر بنائی جائے گی پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں