عثمان بزدار کو وزیر اعظم اور پارٹی  کی مکمل حمایت حاصل ہے، جہانگیر ترین

عثمان بزدار کو وزیر اعظم اور پارٹی  کی مکمل حمایت حاصل ہے، جہانگیر ترین
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:پاکستان تحریک اںصاف کے سنئیر رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی سےمتعلق  چلنے والی خبروں کی  تردید کر دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق، جہانگیر ترین کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعظم اور پارٹی  کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو گا۔ 

 

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں بے  بنیاد ہیں، ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں خلیج  پیدا کرنے کے لیے چلوائیں جا رہی ہیں اور الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن ایسی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلا رہی ہیں۔ 

 

جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ  پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔