نیب نے لاہور فیکڑی ملازم کے بے نامی اکاونٹ سے پچاس لاکھ روپے برآمد کر لیے

09:11 PM, 24 Apr, 2019

کراچی : کراچی نیب نے ایک اور بے نامی اکاونٹ کا سراغ لگا لیا ، لاہور میں فیکٹری ملازم کے اکاونٹ سے پچاس لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نیب نے ایک اور بے نامی اکاونٹ کا سراغ لگا لیا ، لاہور میں کیمیکل فیکٹری کے ملازم اکاونٹ سے پچاس لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔

فیکڑی ملازم علی احسن نے بتایا کہ اسے جمع کرائی گئی رقم کے متعلق کچھ علم نہیں ہے ، اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ علی احسن کے نام پر پچاس لاکھ روپے جمع کرائے گئے اور پھر دس دس لاکھ روپے کی پانچ ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں