اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس،بیوروزکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہو اجس میں ملک بھر میں بیوروزکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹرجنرلزکومقدمات قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے بہترین نتائج مل رہے ہیں،نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے سےمتعلق قوم کی امیدوں پرپورا اترے گا، اب تک 303 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں۔
اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں نوجوانوں میں کرپشن سے بچاؤسے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔