فواد خان نے اپنے مداح کے خواب کو سچ کر دکھایا

08:06 PM, 24 Apr, 2019

کراچی : پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے معذور مداح لڑکی کا خواب پوار کر دیا ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ڈرامہ اور فلم اداکار فواد خان نے معذور مداح سے ملاقات کر کے اس کے بڑے خواب کو پورا کر دیا۔

آمنہ راحیل نامی لڑکی نے اداکار فواد خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر لی گئی اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

آمنہ نے ملاقات کرنے پر فواد خان کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ اس ماہ میرے چہرے پر بڑی مسکراہٹ پھیلانے پر میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں ۔

مزیدخبریں