ممبئی:بالی وڈکنگ خان کی دبنگ تھری میں خصوصی انٹری کے لئے سلمان خان نے شاہ رخ خان سے رابطہ کر لیا۔
بالی وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز کے درمیان ایک طویل عرصے تک چپقلش بھی چلتی رہی مگر پھر ان دونوں بڑے ستاروں کی صلح ہو گئی تھی جس کے بعد سے ان دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے کی فلموں میں خصوصی کردار کا سلسلہ جاری رہا جیسے سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں شاہ رخ خان بھی نظر آئے اورشاہ رخ خان کی فلم زیرو میں سلمان خان نے آئٹم نمبر کیا۔
ذرائع کے مطابق ،دبنگ تھری کے ایک ایسے سین میں جب سلمان خان مشکل میں ہوتے ہیں تو ان کی مدد کے لئے آنے والے کردار کا نام زیر غور تھا تب سلمان نے شاہ رخ کا نام تجویز کیا جسے شاہ رخ نے بخوشی قبول کر لیا۔