ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بہت جلد تامل فلم میں جلوہ گر ہوں گے لیکن صرف ایک چھوٹے سے کردار کیلئے سکرین پر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نئی تامل فلم میں کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ، بالی ووڈ کنگ تلاپاتھی 63 میں وجے کیساتھ سین عکسبند کرائیں گے ۔
بالی ووڈ کنگ صرف دس منٹ کی شوٹنگ کے ساتھ تامل فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہوں گے ، فلم کی شوٹنگ کے لیے مقام کا تعین کیا جا رہا ہے کہ ممبئی ہوگا یا چنائی ۔