لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے ان کے گانے کو یوٹیوب سے ہٹائے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے ان کے ویڈیو گانے کو یوٹیوب سے ہٹائے جانے اور پھر دوبارہ بحال کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ سمجھ نہیں آئی کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا؟
پاک بھارت سرحدی کشیدگی معمول بن گیا ہے ، میرے مداح پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں بہت زیادہ ہیں میرے خیال میں مداحوں کے دباو کی وجہ سے گانے کو دوبارہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔