کراچی :مہران بینک سکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے بیٹے طارق حبیب نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
طارق حبیب کے مطابق ان کے والد یونس حبیب گردے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب گزشتہ 10دنوں سے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یونس حبیب کی نماز جنازہ عشا کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے یونس حبیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے یونس حبیب اصغر خان کیس کے اہم کردار تھے۔یونس حبیب نے نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کو رقم دینے کا اعتراف کیا تھا۔یونس حبیب میزان بینک کے سربراہ اور نیشنل بینک کے صدر بھی رہے تھے۔