حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے:بلاول بھٹو

حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے:بلاول بھٹو
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا۔ حکومت کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کا خیال نہیں ہے۔

حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنی ٹویٹ بلاول بھٹو نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ جب آپ اچھی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لوگوں کو داخلہ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ ایران میں ایک تقریب سے خطاب میں جب سے جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملانے کی بات کی اس وقت سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔یاد رہے کہ درحقیقت جاپان اور جرمنی کے درمیان 5500 میل کا فاصلہ ہے۔