کولمبو: سری لنکا میں دارالحکومت کولمبو کے سینما گھر میں دھماکہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
ایسٹر کے دن دھماکوں کے بعد امریکی خفیہ ایجنسی نے سری لنکن حکام کو خبردار کیا تھا کہ دہشت گردی کےمزید واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے بعد بارود سے بھری موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دھماکوں کی مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔