اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں ، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان واپس آنا نہیں چاہتی ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل قریب میں ملاقات ہوتی ہے تو ڈاکٹر شکیل اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو زیر غور لایا جا سکتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں ہی صورتحال واضح ہوگی ، ہماری پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لایا جائے ۔