لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناوں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کر دی، عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاونڈ 3 اونس ہے۔اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہیں۔عامر خان نے اس پیغام کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پربھی جاری کیا۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔