ماسکو: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ کریملن پیلس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی روس کے فوجی سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ روس کے چاقو و چوبند دستے نے آرمی چیف کی آمد پر انہیں سلامی پیش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں: عمران خان
روسی عسکری قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اور خطے کو تنازعات سے پاک کرنے کیلئے بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں روس نے خطے کی پیچیدہ صورتحال کے حل میں مثبت کردار ادا کیا اور اس کے تعاون سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
کرنل جنرل اولیگ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی اس حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں