سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایم پی اے گٹکا کھاتےپکڑے گئے ، سپیکر نے ایوان سے باہر نکال دیا

07:55 PM, 24 Apr, 2018

 کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گٹکا کھانے والے وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار کو سپیکر نے جھاڑ پلاتے ہوئے ایوان سے باہر نکال دیا۔

سندھ میں قانون بنانے والے خود ہی قانون شکن نکلے، وزیرقانون سندھ سمیت حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور وزیر قانون نے ایوان میں بیٹھ کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

آج سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار اور پی پی رکن فراز ڈیرو گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے گئے۔

سپیکر نے ایوان میں بیٹھ کر گٹکا کھانے والے ارکان کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو گٹکا کھانا ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں، سپیکر کی سرزنش پر گٹکا کھانے والے ارکان کو ایوان سے باہر جانا پڑ گیا۔


واضح رہے کہ سندھ بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت پولیس بھرتیوں میں ایسے امیدواروں کو منتخب نہیں کیا جائے گا جو گٹکا کھاتے ہوں۔
 
 

مزیدخبریں