الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان، فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی مشکلات آسان کرتے ہوئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 اپریل تک کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے الیکشن کمیشن کو تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی۔ اب شہری 30 اپریل تک ڈسپلے سینٹرز میں جا کر ووٹ کی تبدیلی، نام یا پتے کی درستگی اور نئے ووٹ کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے ووٹرز کی رجسٹریشن اور ووٹ کی تبدیلی کے لیے 26 مارچ کو شروع کی جانے والی مہم کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: باپ، چچا اور بھائی نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء کا غیرت کے نام پر قتل کر دیا
  ای سی پی کی جانب سے جاری کی جانے والی ابتدائی انتخابی فہرست کے مطابق ملک میں کل ووٹر کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 582 ہے جس میں پنجاب سے 5 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار 95، سندھ سے 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558، خیبرپختونخوا سے 15 لاکھ 75 ہزار 616، بلوچستان سے 41 لاکھ 94 ہزار 311، وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) سے 24 لاکھ 60 ہزار 804 اور اسلام آباد سے 7 لاکھ 30 ہزار 197 ووٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ’سنجو‘کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
 ای سی پی کے مطابق نئی انتخابی فہرست میں 80 لاکھ نئے ووٹرز شامل ہیں تاہم اعداد وشمار کی رو سے 21 فیصد ووٹرز گزشتہ انتخابات 2013 کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں