کوئٹہ میں دھماکہ، 6سیکیورٹی اہلکار شہید ، 7 افراد زخمی

05:44 PM, 24 Apr, 2018

کوئٹہ :ائرپورٹ روڑ پر پولیس وین پر ہونے والے خود کش دھماکے میں کم از کم 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دو خود کش حملہ آروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ایف سی  کی چیک پوسٹ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ دھماکے کے بعد ائرپورٹ روڈ پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 6 پولیس کے اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ میاں غنڈی میںایف سی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزیدخبریں