ممبئی: بالآخر بولی وڈ کے بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیوگرافی فلم سنجو کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ، جس کا شائقین کو کافی وقت سے انتظار تھا۔ فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر جاری کیے جانے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ختم ہوگئیں کہ فلم کا نام کیا ہوگا۔
اب تک فلم کے نام کی بھی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب اسے سنجو کا نام دے کر اس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ قریبا ڈیڑھ منٹ کے سنجو کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی سنجے دت کو بھول جائے گا، کیوں کہ فلم میں رنبیر کپور حیرت انگیز طور پر بولی وڈ کے بابا کے دوسرے روپ کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ادکارہ ریما خان کی بیوروکریٹ بہن کی خوبصورتی کے چرچے
یہ چہ مگوئیاں تو پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ سنجو کے لیے رنبیر کپور نے حیرت انگیز طور پر اپنے جسم میں تبدیلی لاکر خود کو سنجے دت کے روپ میں ڈھالا ہے، تاہم اب اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ پہلے ٹیزر ٹریلر میں سنجے دت کے مختلف روپ دکھائے گئے اور تقریبا ہر روپ میں رنبیر کپور چاکلیٹی ہیرو کے بجائے سنجو بابا کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں سنجے دت یعنی رنبیر کپور کو شائقین کو اپنی کہانی خود سناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس دوران انہیں 5 سے 6 روپوں میں دکھایا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جنید جمشید کے بیٹے کی شادی،دلہن کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
رنبیر کپور کو کھڑکی کے بغیر جیل کی کال کوٹھڑی سے لے کر کمرے سے بڑی کھڑکیاں رکھنے والے نیویارک کے ہوٹل اور جہازوں میں سفر کرنے سے بس کی ٹکٹ کے لیے بھیک مانگنے تک کا سفر طے کرنے والے سنجے دت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے مختصر ٹیزر ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں میں 32 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں