جوہانسبرگ: سٹار جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملکی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنید جمشید کے بیٹے کی شادی،دلہن کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
وہ گزشتہ 10 برسوں میں آرڈر آف ایکہا مانگا ایوارڈ پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ میں یہ ایوارڈ آرٹس، کلچر، لٹریچر ، میوزک ، صحافت اور کھیلوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے، آملہ نے سلور ایوارڈ چانسلر آف نیشنل آرڈرز ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ادکارہ ریما خان کی بیوروکریٹ بہن کی خوبصورتی کے چرچے
کیسوئس نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آملہ کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے، انہوں نے متعدد بار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کیا اور ہمیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شان پولاک اور مکھایا این تینی کو بھی یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں