لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے دو پہلو ہوتے ہیں ایک روحانی اور مادی ہے جبکہ کچھ لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں صرف سوچتے ہیں تاہم اللہ تعالی نے انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور پیغمبر دنیا میں زندگی سے متعلق پیغام لیکر آتے ہیں۔ صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسا بنانا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے ق لیگ کی دو وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی
ان کا مزید کہنا تھا اللہ تعالی کسی کی زندگی بدلنے کیلئے جھٹکا ضرور دیتا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا تاہم والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کیلئے اسپتال نہیں ہے اور کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے اور تب سوچا ایسا اسپتال پاکستان میں بناؤں کہ کسی کو پاکستان سے باہر نہ جانا پڑے ۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا میری کوشش تھی کے شوت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہو۔ ایک کینسر کے مریض کا علاج کیلئے تقریا 10 لاکھ روپے خرچ آتا ہے تاہم آج ملک کے اسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں