جنید جمشید کے بیٹے کی شادی،دلہن کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

02:40 PM, 24 Apr, 2018

لاہور:جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید شادی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادکارہ ریما خان کی بیوروکریٹ بہن کی خوبصورتی کے چرچے

تفصیلات کے مطابق نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید جو کہ ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے کے بیٹے بابر جنید جن کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے کی اب باقاعدہ طور پر شادی ہوچکی ہے جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں:چیک باؤنس کیس ،عدالت نے اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزاسنا دی

بابر جنید کی شادی کی تصاویر اب میڈیا کی زینت بنی ہیں، بابر جنید اپنے نکاح کے موقع پر انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ کی تصویروں کو دیکھ کر تو سب ہی حیران رہ گئے۔خیال رہے کہ بابر جنید نے تین ماہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ماہ نور غزنوی نامی لڑکی کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی ۔

یاد رہے کہ بابر جنید کو اس وقت کافی شہرت ملی جب انہوں نے اپنے والد مرحوم جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’میرے بابا‘ کے عنوان سے ایک گانا گایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں