تحریک انصاف نے ق لیگ کی دو وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

تحریک انصاف نے ق لیگ کی دو وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ق لیگ کی دو وکٹیں گرائیں گے ۔ قصور سے ق لیگ کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے .

قصور ہی سے ق لیگ کے حلقہ پی پی 177 سے کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ پھیل چکا ہے رکے گا نہیں، نواز شریف

ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان باضابطہ طور پر عمران خان سے ملاقات کے بعد آج کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سابق ایم این اے نواب شیر وسیر نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ نواب شیر وسیر فیصل آباد سے دوبار ایم پی اے ، ایک بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں