نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، ملیحہ لودھی

نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سلامتی کونسل میں نوجوان، امن اور سلامتی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مسلح تنازعات سے تحفظ کیلئے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہئیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مایوسی اور نا امیدی دور کرنے کی ضرورت ہے اور یہ سمجھنے کا وقت آ گیا ہے کہ نوجوان امن کے قیام کا لازمی حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ میں حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج

انہوں نے مزید کہا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔ صورت حال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ نوجوانوں کی بات سنی جائے اور انہیں وہ آواز دی جائے جو ان کا حق ہے اور پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھرپور نفاذ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھرتیوں پر پابندی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل، ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں