مظفر گڑھ میں حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج

11:53 AM, 24 Apr, 2018

مظفر گڑھ: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرا دیا۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھرتیوں پر پابندی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل، ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، چین

عبدالخالق کھر نے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں