لاہور:لالی ووڈ میں طویل عرصے تک اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی بدولت راج کرنیوالی اداکارہ ریما خان جو کہ ان دنوں پاکستان میں واپس آچکی ہیں اور دوبارہ سے شوبز انڈسٹری کو بھی جوائن کرنیوالی ہیں کی بہن کی خوبصورتی کے چرچے زبان زدعام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت
اب ریما خان کی بہن کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین دیکھتے ہی رہ گئے اور ہر کوئی یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ ریما کی بہن بھی شوبز انڈسٹری میں جلد ہی قدم رکھنے والی ہیں۔تاہم ریما خان نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کے بیٹے کی پہلی سالگرہ میں اداکارہ ریما خان نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ان کی بہن ثانیہ زوہیب بھی ان کے ساتھ تھیں۔سامنے آنے والی تصاویر میں ثانیہ خان اپنی بہن کی طرح انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوادیا
یہ بھی پڑھیں:سونم کپور کے شادی میں ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
یہاں اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ثانیہ زوہیب اداکارہ ریما خان کی چھوٹی بہن ہیں جن کی عمر 36 سال ہے ۔ثانیہ زوہیب نے 2004 ءمیں سول سروس کا امتحان(سی ایس ایس)پاس کیا اور اب وہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔اپنی خوبصورتی کی بدولت ثانیہ زوہیب ہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں