ڈیرن سیمی کا پاکستان آنے کا اعلان

10:46 AM, 24 Apr, 2018

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آنے والے ہیں۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ ’سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز‘ تقریب میں شرکت کریں گے۔

جاوید آفریدی نے مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں جنہیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے۔سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں رواں ماہ 30 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کو کراچی کی بریانی سے لے کر پاکستان کی ثقافت کا ہر رنگ متاثر کرتا ہے، جس کا اظہار وہ اکثر ٹوئٹر پر کرتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں