اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں شہری عتیق بیگ کو اپنی گاڑی تلے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سکتا،کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے،ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے نہ ہی اس کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت
راجہ خالد کا کہنا تھا کہ آفیشل ڈیوٹی کے دوران حادثے کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے،سفارتکار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا طویل عمل ہے ،اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے لے تو پھر ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ عتیق بیگ قتل کیس میں وزارت خارجہ عدالتی سوالنامہ کے جوابات دے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کے ٹرک کو حادثہ،4 اہلکار شہید،51 زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار عتیق بیگ نامی نوجوان کو امریکی سفارتکار کرنل جوزف نے اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا جب کہ عتیق کے ساتھ اس کا کزن زخمی ہوگیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں