ٹورنٹو میں تیز رفتار وین نے راہگیروں کو کچل دیا، 10 افراد ہلاک

09:10 AM, 24 Apr, 2018

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تیز رفتار وین نے راہگیروں  کو کچل دیا۔حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 10ہو گئی جبکہ 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوہفتوں سے جاری احتجاج آرمینیا کے وزیراعظم کے استعفیٰ کے بعد ختم

میڈیا کے مطابق وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت 25 سالہ ایلک میناسیاں کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاری سےب چنے کیلئے وین ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر پستول تان لی تھی۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا یہ حادثہ تھا یا گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی گئی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یمن میں شادی کی تقریب میں بمباری، 20 افراد ہلاک

ٹورونٹو پولیس کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش میں کافی وقت لگے گا اور انھوں نے عینی شاہدین سے سے استدعا کی کہ وہ تفتیش میں مدد کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں