دوہفتوں سے جاری احتجاج آرمینیا کے وزیراعظم کے استعفیٰ کے بعد ختم

08:40 AM, 24 Apr, 2018

یریوان: سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والے ملک آرمینیا کے وزیراعظم نے آخر کار دوہفتو ں سے جاری احتجاج کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے عہدسے استعفیٰ دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا میں دو ہفتوں سے جاری احتجاج کا وزیرِاعظم سیرج سرکشان کے استعفیٰ پر خاتمہ ہو گیا ہے جبکہ اس خبر کا سامنے آنا ہی تھا کہ آرمینیا کے عوام خوشی سے نہال ہوگئے اور ان کا احتجاج جشن میں تبدیل ہوگیا۔

سیرج سرکشان نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مستعفی ہو رہا ہوں۔ خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے قریبی سمجھے جانے والے وزیرِاعظم کے اعلان کے بعد دو ہفتوں سے جاری احتجاج اختتام پذیر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت

دس سال تک عہدہ صدارت پر براجمان رہنے کے بعد سیرج سرکشان کو پارلیمنٹ کی جانب سے پچھلے ہفتے وزیرِاعظم منتخب کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن لیڈر کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

احتجاج میں شامل فوجی جوان کو بھی لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔یاد رہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیرِاعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں