کوہلو:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کے ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور51 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا ۔لیویز کے حکام نے بتایا کہ کوہلو میں تمبو کراس کے قریب ایف سی کے ٹرک کوحادثہ پیش آیا جس کے باعث 4 ایف سی اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے .
یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: عمران خان
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی ہے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں