پاکستان میں ہواوے P10اورP10پلس متعارف

لاہور : معروف چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ P10اورP10پلس متعارف کرا دیے ۔ اس حوالے سے ہواوے پاکستان کی جانب سے کراچی میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں انڈسٹری کی نمایاں شخصیات اور صارفین کو ان دونوں انقلابی ڈیوائسز کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔

08:09 PM, 24 Apr, 2017

لاہور : معروف چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ P10اورP10پلس متعارف کرا دیے ۔ اس حوالے سے ہواوے پاکستان کی جانب سے کراچی میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں انڈسٹری کی نمایاں شخصیات اور صارفین کو ان دونوں انقلابی ڈیوائسز کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ہواوے کے کنٹری ہیڈ مسٹر کا کہنا تھا کہ ہواوے P10اورP10پلس پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو کہ فرنٹ اور بیک دونوں اطراف سے سیکنڈ جنریشن Leicaسsکی انقلابی کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے،یہ خوبصورت ڈیزائن پر مشتمل ڈیوائس تین رنگوں پرسٹیج گولڈ،Dazzling Blue, اور گریفائٹ بلیک میں دستیاب ہے۔
ہواوے P10کا جدید ڈیول کیمرہ 2.0اور ڈیول کیمرہ2.0پرو ایڈیشن کیمرہ ٹیکنالوجی میں انتہائی جدت کا حامل ہے،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے ،اس کے کیمرے میں صارفین 12میگا پکسل RGB سینسر،20میگا پکسل مونو گرام سینسر اور fusion algorithms.کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ ڈیوائس انتہائی طاقتور Kirin 960پروسیسر،نئی EMUI 5.1,اور فنگر پرنٹ سینسر سے بھی لیس ہے ،اس کی 3,200 mAhکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے اور ہواوے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،ہواوے P10 Plus کی 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین 2K(2560*1440) ریزولوشن کے ساتھ انتہائی صاف شفاف تصویر فراہم کرتی ہے ،یہ دنیا کا پہلا 3D اسمارٹ فون ہے جو کہ rear Leica dual-camera Pro-Edition 2.0 اور Leicaفرنٹ کیمرہ کو انجینئرڈ کی خصوصیات سے لیس ہے ،ہواوے اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو انقلابی اسمارٹ فون فوٹو گرافی تجربے سے روشناس کرائے گی ،ہواوے P10 Plus ڈیوائس 128GB اسٹوریج،6GB RAM.،طاقتور Kirin 960 processor,،EMUI 5.1,،اوکٹا کور (4 x 2.4 GHz A73+ 4 x 1.8 GHz A53) پروسیسر اور 3,750 mAh کی بیٹری سے مزین ہے جو کہ ہواوے سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،پاکستان میںہواوے P10محض 59,999روپے جبکہ P10پلس 79,999 روپے میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں