کراچی: آج پاکستان بھرمیں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایاگیا۔ ملک میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلانے والے مچھر کا خاتمہ نہ ہوسکا۔دنیا بھر سے ملیریا، چکن گنیا اور ڈینگی تقریبا خاتمے کے قریب ہے لیکن پاکستان میں سالانہ لاکھوں افراد مچھرکے وارکاشکار ہوتے ہیں.گندگی ،کچرےکےڈھیراوراسپرےنہ ہونےکی وجہ سےبڑی تعدادمیں مریض اسپتالوں کا رخ کررہےہیں۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نےکہاہےکہ ایک مچھر ایڈیزایجیپٹا کے کاٹنے سے میلریا کے ساتھ ساتھ چکن گنیا اور ڈینگی بھی پھیل رہا ہے۔اگر بارشیں ہوئیں تو مریضوں کی تعداد دگنی ہو جائے گی۔