لہسن کو بغیر چھوئے چھیلنا کیسے ممکن ہے؟

لہسن کو چھوئے بغیر چند سیکنڈوں میں چھیلنا کیسے ممکن ہے؟

لہسن کو بغیر چھوئے چھیلنا کیسے ممکن ہے؟

برطانیہ:لہسن ایسی سبزی ہے جو اکثر کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے اور صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے جس کے کچھ منفرد فوائد بھی ہیں۔

یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔تاہم اس سے ہٹ کر لہسن کو چھیلنا کافی مشکل ہوتا ہے جس کے چھلکے اتارنا کافی وقت طلب کام ہوتا ہے جبکہ ہاتھوں میں بو کافی دیر تک غائب نہیں ہوتی۔ واقعی تیس سیکنڈ کے اندر لہسن کے چھلکوں کو الگ اور اس کے اندر موجود پوتھیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں اس کا آسان حل دیا گیا ہے جو کہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں جس کے لیے بس ایک جار یا کسی ڈونگے کی ضرورت ہوگی جنھیں اوپر سے کسی چیز سے ڈھانپنا ہوگا۔اور جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ اس میں وقت بھی بہت کم لگتا ہے جبکہ پیسوں کی بچت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ چھلا ہوا لہسن چھلکوں والے مقابلے میں مہنگا ہی ملتا ہے۔