دبئی : ای سگریٹس کے محفوظ ہونے سے متعلق کوئی مطالعاتی تحقیق موجود نہیں بلکہ اس سگریٹ میں چونکہ مختلف کیمیکلز سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں لہٰذا یہ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کیلئے مضر ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اس سگریٹ کے چونکہ کئی برانڈز ہوتے ہیں اس لئے ان کا کوئی خاص میعار بھی مقرر نہیں، ڈاکٹر جارجی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ای سگریٹس کے محفوظ قرار دیئے جانے کے حوالے سے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔