واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں سب اچھا کی رپورٹ نہیں، ذرائع کہتے ہیں کہ امریکی صدر کی اہلیہ اور صاحبزادی آپس میں کِھچی کِھچی رہتی ہیں۔
خاتونِ اول اور دخترِ اول کے تعلقات اچھے نہیں ہیں امریکی میگزین نے دعویٰ کردیا۔ وینیٹی فیئر نے دو ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دونوں خواتین میں تعلقات کشیدہ ہیں۔
جبکہ دوسری طرف وائٹ ہاؤس ترجمان نے خاتونِ اول اور دخترِ اول میں تعلقات کو مظبوط اور بہترین قرار دیا۔