جان ابراہم بھی ٹائیگر شروف کے مداح بن گئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم ٹائیگر شراف کی صلاحیتوں کے قائل ہوگئے ہیں۔جان ابراہم نے ٹائیگر شراف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی صحت مند اورمتحرک طرز زندگی کے قائل ہیں۔

06:39 PM, 24 Apr, 2017

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم ٹائیگر شروف کی صلاحیتوں کے قائل ہوگئے ہیں۔جان ابراہم نے ٹائیگر شروف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی صحت مند اورمتحرک طرز زندگی کے قائل ہیں۔
بالی ووڈ میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی ملاقات ایک اشتہار کے دوران ہوئی۔جان ابراہم کا کہنا تھا کہ کہ ٹائیگر کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا۔ وہ کافی معاملہ فہم، مستعد اور متحرک ہیں اور میں ان کی متحرک اور صحت مند طرز زندگی کا قائل ہوگیا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاننا اچھا لگا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں، جو جسم کو فعال اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔

مزیدخبریں