اداکارہ بشریٰ انصاری کی نئی تصاویر دیکھ کر سب آگ بگولہ ہو گئے ، سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکارہ بشریٰ انصاری کی نئی تصاویر دیکھ کر سب آگ بگولہ ہو گئے ، سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

06:29 PM, 24 Apr, 2017

کراچی : معروف اداکارہ بشریٰ انصاری مقامی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں تو انہیں دیکھنے والے ششدر رہ گئے اور جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے ہی رہ گئے۔بشریٰ انصاری ناصرف بہت زبردست نظر آئیں بلکہ وہ مکمل پراعتماد بھی تھیں۔ تاہم جب ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو زیادہ تر لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”اپنی عمر کے حساب سے کپڑے پہنتیں تو عزت کم نہ ہوتی، حتیٰ کہ ہر کوئی ان کا مذاق اڑا رہا ہے۔“

ایک اور صارف نے انہیں خواجہ سراءسے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا ”یہ بہت ہی بہترین اداکارہ ہیں لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کیوں احساس کمتری کا شکار ہیں۔ کمتری یا برتری، دونوں ہی پیچیدہ اور دماغی الجھن کی حالت ہیں جس کا وہ شکار ہیں۔ سچی وہ بالکل ایک خواجہ سراءکی طرح نظر آ رہی ہیں۔ اللہ نے انہیں بہت ہی خوبصورت بنایا ہے، کیوں وہ اپنے ساتھ یہ سب کر رہی ہیں۔“

مزید لوگوں نے بھی ان کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں، کس نے کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی ٹویٹس دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

ایک جانب جہاں ان کے خلاف باتیں کرنے والوں کا تانتا بندھا تھا تو دوسری جانب کچھ ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ انہیں کسی کو برا کہنے کا کوئی حق حاصل نہیں اور یہ کہ اگر اسی طرح کا لباس کسی بھارتی اداکارہ نے پہنا ہوتا تو سب تنقید کے بجائے تعریف کر رہے ہوتے۔

مزیدخبریں