ڈھاکا: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز آل راونڈر شکیب الحسن کو باضابطہ طور پر ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
شکیب الحسن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا۔ اس کے ساتھ ہی اب بنگلا دیش کی تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مشفیق الرحیم کے پاس ہے، مشرفی مرتضیٰ بدستور ایک روزہ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے جب کہ شکیب مختصر ترین فارمیٹ کے قائد ہوں گے۔