شان مصالحے کے ایک نئے اشتہار میں پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو پیش کیا گیا

شان مصالحے کے ایک نئے اشتہار میں پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو پیش کیا گیا

05:59 PM, 24 Apr, 2017

کراچی: شان مصالحے کے ایک نئے اشتہار میں پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو پیش کیا گیا، جس میں لذیز پکوان کے ذریعے دو الگ ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ قریب آئے۔اس اشتہار میں دکھایا گیا کہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے لاہور میں رہائش اختیار کی، یہ دونوں صرف چینی یا انگریزی زبان سے واقف تھے۔

اشتہار میں دکھایا گیا کہ کھانے کی میز پر اپنی بیوی کو خاموشی سے کھانا کھاتے دیکھ کر شوہر نے خاتون سے کہا کہ وہ نئے دوست بنانا شروع کریں، تاہم بیوی نے کہا کہ وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے اور ان کے تو پکوان بھی پاکستانی کھانوں سے مختلف ہیں۔لیکن اچانک کوئی خیال آتے ہی چینی خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ انھیں کسی بازار تک چھوڑ دیں، جس کے بعد انہوں نے وہاں سے شان کا بریانی مصالحہ خریدا اور گھر پہنچ کر بریانی بنانا شروع کی۔جس کے بعد چینی خاتون اس بریانی کو لے کراپنے پڑوسیوں کے گھر گئیں، جہاں اس پاکستانی خاندان نے ان کا خوش دلی سے استقبال کیا۔

 یہ اشتہار ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

اس کے بعد 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت 51 معاہدوں کی یادشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مزیدخبریں