مجھ سے پہلے کسی نے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت نہیں کی، آصف زرداری

مردان: سابق صدر آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے پختونوں کو شناخت میں نے دی کسی میں پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت نہیں تھی۔

05:26 PM, 24 Apr, 2017

مردان: سابق صدر آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے پختونوں کو شناخت میں نے دی کسی میں پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت نہیں تھی۔
مردان میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پختونوں کیلئے بنایا گیااور یہ پختونوں سے چوری کیا گیا جسے ہم واپس دلوائیں گے،حکومت کی جانب سے پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنا جرم ہے۔پاناما لیکس کا ذکر کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ یہ کیسا فیصلہ ہے کہ دونوں فریق مٹھایاں کھا رہے ہیں مستقبل میں چیف جسٹس بننے والے دونوں ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا مستقبل کے دونوں چیف جسٹس نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی۔
سابق صدر نے چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو پٹھان کہتے ہیں جن کی اپنی شناخت کچھ اور ہے، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود کو نوجوانوں کا نمائندہ کہنے والے عمران خان مجھ سے چار سال بڑے ہیں۔ 

مزیدخبریں