سنجے دت کی فلم”بھومی“کی تاریخ نمائش تبدیل

05:10 PM, 24 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکار سنجے دت کی فلم ”بھومی“ کی تاریخ نمائش تبدیل کر دی گئی۔

اومنگ کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کو پہلے اگست کے وسط میں ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب فلم 22 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔ فلم کی تاریخ نمائش عامر خان کی فلم”سیکیٹ سپر سٹار“ کی ریلیز کی وجہ سے آگے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت کی خواہش پر ایسا کیا گیا جو عامر کے اچھے دوست بھی ہیں۔اگست میں اجے دیوگن کی فلم”گول مال اگین“بھی آ رہی ہے۔

مزیدخبریں